گھر بیٹھے روزانہ 2000 روپے کمانے کا بہترین طریقہ بغیر کسی رجسٹریشن فیس کے

How to Earn Money Online in 2023 | Daily Earn 300$ to 500$. How to Earn $10 in a day. Top 15 Easy Ways to Make Money Online quickly, Earn Money Online at Home, Daily Earn 200$.
Top Ways to Earn Money Online. With the rise of the internet, the world has become a global village. With this globalization, the opportunities to earn money online have also increased. In today’s fast-paced world, people are always looking for ways to earn money from the comfort of their homes. This article will discuss the top ways to earn money online. How to Earn $10 in a day. Top 15 Easy Ways to Make Money Online Quickly, Earn Money Online at Home, Daily Earn 200$
گھر بیٹھے روزانہ 2000 روپے کمانے کا شاندار موقع. ایسے افراد جو بہت زیادہ پریشان ہیں ان کے پاس نوکری نہیں ہے اس موقع سے ضرور فائدہ اٹھائیے. بہت زیادہ لوگ لوگ پیسے کما رہے ہیں آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بغیر کسی رجسٹریشن فیس کے پیسے کما سکتے ہیں.

Earn money online in Pakistan for students Urdu

انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے 10 بہترین طریقے

پوری دنیا میں باالعموم اور ہمار ے جیسے ممالک میں باالخصوص آئے روز بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے، لوگ ملازمتوں سے نکالے جارہے ہیں، چلتے کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں، ایسے میں لوگوں کا دھیان آنلائن کاروبار کی طرف جاتا ہے۔

  الحمداللہ میں پچھلے کئی سالوں سے آنلائن کام کر کے روزی روٹی کما رہا ہوں اور ایک خوشحال زندگی گزار رہا ہوں۔ میرے حلقہ احباب میں کئی لوگ ایسے ہیں جو کہ اکثر مجھ سے سوال کرتے رہتے ہیں کہ آن لائن پیسے
کیسے  کمائے جا سکتے ہیں؟

آپ کیسے پیسے کماتے ہیں؟ میں کیسے پیسے کما سکتا ہوں؟ یہ سب وہ سوالات ہیں جن سے میرا آئے روز واسطہ پڑتا ہے تو آج کی یہ بلاگ پوسٹ اپنے ان تمام احباب کی نظر جو آن لائن کام کرتے ہوئے ایک معقول رقم کمانا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی فراڈ طریقوں سے بچنا بھی چاہتے ہیں۔

انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائےجائیں، یہ موضوع وہ ہے جو کہ انٹرنیٹ پر اس وقت کافی زیادہ سرچ کیا جا رہا ہے ۔ کچھ لوگ بے روزگاری سے تنگ ہیں اور کچھ اپنی ملازمت  کو چھوڑ کر اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ تمام دوست جو اس وقت جاب کر رہے ہیں

اور آنلائن کام کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ ملازمت کے بعد فارغ اوقات میں آن لائن کام شروع کیجیے اور جب تک ایک معقول رقم کمانا نہ شروع کر دیں اپنی جاب جاری رکھی

جب تک آنلائن کاروبار آپ کو ملازمت کے برابر بلکہ اس سے تھوڑی زیادہ کمائی نہ کر کے دے اپنی ملازمت کو ترک نہ کیجیے اور آن لائن کام کو پارٹ ٹائم کے طور پر جاری رکھیے۔ اب آتے ہیں اس سوال کی طرف کہ کیا انٹرنیٹ سے واقعی دولت کمائی جا سکتی ہے ؟؟  اس سوال کا جواب یقیناً ہاں میں ہے اور اس کی جیتی جاگتی مثال میں خود ہوں۔

لیکن یہاں پر ایک اور بات بھی قابلِ توجہ ہے، وہ یہ کہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا کوئی کلکس کا کھیل نہیں کہ یہاں 5 اور یہاں 6 کلکس کیں اور پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں آ گئے۔ انٹرنیٹ پر کام کرنا عام زندگی میں کام کرنے جیسا ہی ہے، جیسا آپ عام زندگی میں ملازمت شروع کرتے ہیں

تو آپ کو کم تنخواہ پر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے یا اپنا کام شروع کریں تو شروع میں بالکل منافع نہیں ہوتا اور محنت بہت زیادہ ہوتی ہے بالکل اسی طرح انٹرنیٹ پر کوئی بھی کام کیا جائے وہ وقت، محنت، صبر اور ایمانداری مانگتا ہے۔

پاکستان میں بہت لوگ اس وقت انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے طریقے ڈھونڈتے پھر رہے ہیں اور یہاں وطنِ عزیز میں بہت سے افرا ایسے بھی ہیں جو ان معصوم لوگوں کی معصومیت اور لاعلمی سے فائدہ اٹھا کر اپنا الو سیدھا کر رہے ہیں۔ یاد رکھیے کہ کوئی بھی شخص اگر آپ کو انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کا وہ طریقہ بتا رہا ہے جس میں کام صفر اور پیسہ بے انتہا ہے تو وہ یقیناً فراڈ ہے۔

چلیں اب میں آپ کو انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے 10 ایسے طریقے بتاتا ہوں جو کہ 100 فیصد کام کرتے ہیں اور بالکل بھی فراڈ نہیں ہیں ، ہاں یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ یہ طریقے تبھی کام کریں گے جب آپ کام کریں گے۔

1 ۔ فری لانسنگ 

میں نے اپنے آن لائن کیریئر کا آغاز اسی طریقے سے کیا تھا اور یہ آپ کے لیے بھی آن لائن ارننگ کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اگر آپ اچھا لکھ سکتے ہیں، گرافک ڈیزائنر ہیں، ویب ڈویلپمنٹ جانتے ہیں، سرچ انجن آپٹیمائزیشن یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا کام کر سکتے ہیں یا ویڈیو / آڈیو ایڈیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں تو فری لانسنگ آپ کے لیے بہترین کیریئر ہو سکتا ہے۔

ان ٹیکنییکل کاموں کے علاوہ عام ایسے کام جو باآسانی انٹرنیٹ پر بیٹھے ہو سکتے ہیں اور ان کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں پڑتی ان میں مہارت بھی آپ کو فری لانسنگ کے ذریعے بہترین کمائی دے سکتی ہے۔ اس وقت پوری دنیا بشمول پاکستان میں بے شمار افراد فری لانسنگ کے ذریعے کمائی کر رہے ہیں۔

فری لانسنگ کے آغاز میں آپ مختلف فری لانسنگ ویب سائٹس جیسے  فری لانسر، فائیور، پی پی ایچ ،اپ ورک وغیر  پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ اپنی سیلز اور مارکیٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور اپنے آپ کو کام کے لیے ایک بہترین امیدوار بنا کر کام کروانے والے کے سامنے پیش کریں۔ یاد رکھیں آج کل ان ویب سائیٹس پر بہت زیادہ مقابلہ ہوتا ہے

اور ہر لحاظ سے بہترین شخص کو ہی کام ملتا ہے۔ ان ویب سائیٹس پر  مختلف اقسام کے پراجیکٹ شائع ہوتے رہتے ہیں، ان پر اپلائی کریں اور کام ملنے پر بہترین انداز میں کر کے ڈیلیور کریں۔ کام ڈیلیور کرنے پر وہ شخص جس نے پراجیکٹ شائع کر رکھا ہوتا ہے

وہ پراجیکٹ کا جائزہ لے گا اور اگر کسی تبدیلی کی ضرورت ہو گی تو اس کے لیے کہے گا۔ ایک دفعہ جب وہ آپ کے کام کو منظور کر لے گا تو اس کے بعد فری لانسنگ ویب سائیٹس آپ کے اکاؤنٹ میں اپنا کمشن کاٹ کر پیسے منتقل کر دے گی۔ جس کو آپ مختلف طریقوں جیسے Skrill اور Payoneer کے ذریعے پاکستان میں موجود بنک میں منگوا لیں گے۔

اگر آپ کو ان ویب سائیٹ کے ذریعے کام نہیں مل رہا تو آپ اپنی سائیٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی کام لے سکتے ہیں لیکن یاد رہے اس کے لیے بھی بہت محنت درکار ہو گی۔ آپ کو اپنا آپ ایک  بنا کر گاہک کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔

اگر آپ کیریئر کا آغاز فری لانسنگ ویب سائیٹس سے کرتے ہِیں تب بھی میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ کچھ وقت کے بعد اپنی کمپنی اور ویب سائیٹ کی طرف ضرور آئیں۔

فری لانسنگ کے مکمل مزید رہنمائی کے لیے آپ مجھ سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں، میں اپنے علم اور تجربے کی روشنی میں حتی الامکان آپ کی رہنمائی کی کوشش کروں گا۔

2 ۔ ایفلی ایٹ مارکیٹنگ

اگر آپ انگلش زبان پر عبور رکھتے ہیں، اچھا لکھ سکتے ہیں یا پھر آپ کے پاس کاروبار کرنے کے لیے ابتدائی سرمایہ موجود ہے اور ساتھ ہی ساتھ مارکیٹنگ سے بھی دلچسپی ہے

تو ایفلی ایٹ مارکیٹنگ آپ کے لیےایک بہترین آن لائن کاروبار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کاروباری ماڈل میں آپ نے دوسروں کی l یا  پراڈکسٹس بکوانے میں ان کی مدد کرنا ہوتی ہے۔

ہر پراڈکٹ جو آپ کے ریفرنس سے بِکتی ہے اس پر آپ کو کمیشن دیا جاتا ہے۔  پراڈکٹس کے لیے  بہترین پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، جہاں تک ڈیجیٹل پراڈکٹس کی بات ہے تو آپ اپنی ویب سائیٹ کے موضوع کو مدِنظر رکھتے ہوئے ای بک، کورس، سروس کچھ بھی بیچ سکتے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں بے شمار افراد اس بزنس ماڈل کے ذریعے پیسے کما رہے ہیں، میرا آپ کو مشورہ ہے کہ اگر آپ اس بزنس ماڈل کی طرف آتے ہیں تو لازماً انگلش زبان پر عبور حاصل کریں،

مارکیٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور باقاعدہ اس کام کو سیکھ کر اس کا آغاز کریں۔ شروع میں صرف ایک ویب سائیٹ بنائیں اور اس کا موضوع یا  انتہائی محدود رکھیں۔ درج ذیل افراد ، ویب سائیٹس اور گروپ اس بزنس ماڈل کو سیکھنے میں آپ کے مددگار ہو سکتے ہیں۔

3 ۔ بلاگنگ

بلاگنگ ایک کافی مشہور اور پرانا طریقہ کار ہے جس کے ذریعے لوگ آن لائن پیسا کما رہے ہیں۔ اس بزنس ماڈل کے اندر آپ ورڈپریس یا بلاگر کی مدد سے ایک ویب سائیٹ یا بلاگ بناتے ہیں، اس پر عمدہ اور مفید مواد شائع کرتے ہیں،

اپنے قارئین کا ایک حلقہ قائم کرتے ہیں اور پھر مختلف  کے ذرائع جیسا کہ گوگل ایڈسینس، کورسز، ای بکس یا پھر ایفلی ایٹ کے ذریعے کمائی کرتے ہیں۔ اگر آپ اس بزنس ماڈل کو چنتے ہیں

تو کوشش کریں کہ آپ کے بلاگ کی زبان انگلش ہو، اگرچہ آپ گوگل ایڈسینس اردو زبان کو بھی سپورٹ کرتا ہے لیکن اردو میں ایڈسینس کے ذریعے بہت زیادہ کمائی نہیں کی جاسکتی۔

بلاگنگ ایک صبر آزما کام ہے اور یہ بہت جلدی آپ کو نتائج نہیں دیتا، اس لیے آپ اپنے بلاگ کا موضوع وہی چنیں جس پر آپ کو عبور حاصل ہو اور ساتھ ہی ساتھ اس میں آپ کو دلچسپی بھی ہو۔ وہ دوست جو بلاگنگ کو کمائی کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں

ان کے لیے میرا مشورہ ہے کہ آپ اپنے قارئین  اکھٹا کرنے پر زیادہ زور دیں اور کمائی کو ذہن سے کچھ وقت کے لیے نکال دیں،   اکھٹی ہو گئی اور  بھی وہ جو آپ کی

4 ۔ یوٹیوب

اگر آپ کو کیمرے کے سامنے آتے ہوئے گبھراہٹ محسوس نہیں ہوتی اور آپ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں تو آپ بلاگنگ کی بجائے یوٹیوب کو بھی اپنا کیرئیر بنا سکتے ہیں۔ یوٹیوب اس وقت گوگل کے بعد سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائیٹ ہے اور یوٹیوب پر ایک لمحے میں سالوں کے برابر ویڈیوز دیکھی اور اپلوڈ کی جارہی ہیں۔

اگر آپ یوٹیوب سے ارننگ کرنا چاہتے ہیں تو ایک موضوع کا انتخاب کریں جسے پر آپ کو مہارت ہو اور یوٹیوب پر اس موضوع کو دیکھا بھی جارہا ہو۔ اس کے بعد پر جائیں اور اپنا چینل بنا لیں ، چینل کی زبان انگلش ہو تو بہتر ورنہ اردو زبان میں بھی

بے شمار چینل اچھی کمائی کر رہے ہیں۔ اب اپنے چینل کے لیے میعاری مواد بناتے جائیں اور اسے یوٹیوب پر اپلوڈ کرتے جائیں۔ آپ کے پاس شروع میں اگر اچھا کیمرہ نہیں ہے

تو آپ موبائل کیمرے یا پھر کسی اچھے ویب کیم سے بھی ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے چینل ٹیوٹوریل وغیرہ شیئر کرتا ہے تو آپ کیمرے کے بغیر سکرین ریکارڈ ویڈیوز بھی بنا سکتے ہیں،

اس کے علاوہ  یا دیگر اس طرح کی ویڈیوز سے بھی آغاز کیا جاسکتا ہے۔ آپ جس موضوع پر بھی یوٹیوب چینل شروع کرنے جارہے ہیں اس کو یوٹیوب پر ہی سرچ کریں تو آپ کو کافی زیادہ آئیڈیاز مل جائیں گے۔

موضوع جو بھی ہو، ویڈیوز جیسے بھی بنائیں،  یوٹیوب پر کامیابی کے لیے مواد میعاری ہونا چاہیے۔ وہ لوگ جو اردو میں یوٹیوب چینل شروع کرنے جارہے ہیں ان سے میری خاص درخواست ہے کہ میعاری ویڈیوز بنائیں،

چند ٹکوں کے لالچ میں یوٹیوب کو گند سے نہ بھریں کہ یہ کام پہلے ہی پاکستانی بڑی کامیابی سے کر رہے ہیں۔ ایک دفعہ آپ کا چینل کامیاب ہو گیا، اس پر ویوز آنا شروع ہو گئے تو آپ ایڈسینس کے ذریعے اس کو  کر سکیں گے، اس کے علاوہ آپ اپنی  کو اپنی یا دیگر افراد/اداروں کی ایفلی ایٹ پراڈکٹس سیل کر کے بھی پیسے کما سکتے ہیں۔

5 ۔ آنلائن ایڈورٹائزمنٹ

یہ طریقہ ویسا ہی ہے جیسا کہ میں نے اوپر بلاگنگ کے موضوع ایڈسینس کے متعلق بتایا۔ اگر کسی وجہ سے آپ کو گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ نہیں مل رہا یا بین ہو گیا ہے تو آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آن لائن ایڈز لگانے کے لیے صرف گوگل ایڈسینس کی سروس ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت سے سروسز کام کر رہی ہیں۔ اگر آپ کے پاس کوئی بھی ایسا پلیٹ فارم ہے

جہاں پر آپ کے پاس ایک مخصوص Audience موجود ہے تو وہاں پر آپ ایڈسینس یا کسی اور کمپنی جیسا کہ Media.net, Chitika, InfoLinks کے اشتہارات لگا کر پیسے کما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کی ویب سائیٹ یا یوٹیوب چینل کافی مشہور ہے تو آپ ڈائریکٹ کمپنیز اور افراد سے بھی اشتہار لے سکتے ہیں۔

پیسے کمانے کا یہ طریقہ میرا کوئی بہت پسندیدہ نہیں ہے کیوں کہ لوگ آپ کی ویب سائیٹ پر عمدہ مواد دیکھنے کے لیے آتے ہیں نا کہ اشتہارات کے لیے اور جب آپ انہیں بہت زیادہ اشتہارات دکھاتے ہیں تو رفتہ رفتہ وہ آپ کی ویب سائیٹ پر آنا چھوڑ دیتے ہیں۔

6 ۔ ای کامرس شاپ

اگر اس وقت آپ کوئی آف لائن کاروبار کر رہے ہیں تو آپ ایک عدد ویب سائیٹ بنا کر اس کو آن لائن بھی بیچ سکتے ہیں۔ پوری دنیا میں آن لائن شاپنگ کافی مقبول ہے اور بعض ممالک میں تو لوگ کرتے ہیں

آن لائن شاپنگ ہیں ، پاکستان میں بھی 3G اور 4G کی آمد کے بعد آن لائن شاپنگ کے ٹرینڈ میں کافی مقبولیت  دیکھنے میں آئی ہے، تو یہ بہترین وقت ہے کہ آپ اپنے بزنس کو آن لائن لائیں اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنی مصنوعات بیچیں۔

آپ ورڈپریس اور  کی مدد سے اپنا آن لائن سٹور بنا سکتے ہیں، اس کے لیے آپ کو ہوسٹنگ درکار ہو گی جو کہ آپ  سے خرید سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس اچھا سرمایہ ہے تو آپ ورڈپریس کے بجائے  کا استعمال کر کے بھی آن لائن سٹور بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ پہلے ہی کوئی آف لائن دوکان چلا رہے ہیں تو اسی کو آن لائن لے آئیے، فیس بک ایڈورٹائزمنٹ کے ذریعے گاہک تلاش کیجیے اور اپنے کاروبار کو بڑھاوا دیجیے۔ اگر آپ کے پاس بیچنے کے لیے کوئی پراڈکٹ فی الوقت دستیاب نہیں تو میرا مشورہ ہے کہ اپنے علاقے کی کسی بھی مشہور پراڈکٹ یا سوغات کو آن لائن بیچنا شروع کر دیجیے،

جیسا کہ ملتان کے لوگ سوہن حلوہ بیچ سکتے ہیں، کمالیہ والے کھدر اور چکوال والے ریوڑی کو آن لائن بیچ سکتے ہیں۔ چھوٹے پیمانے پر کام شروع کیجیے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کو بڑھاتے چلے جائیے۔

اس پوسٹ پر ابھی کام جاری ہے، انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کے دیگر ذرائع کے متعلق جلد ہی لکھا جائے گا۔

7 ۔ ڈراپ شپنگ

8 ۔ انفوپراڈکٹس

9 ۔ آن لائن ٹیچنگ

10 ۔ ورچوئل جابز

گھر بیٹھے روزانہ 2000 روپے کمانے کا بہترین طریقہ
گھر بیٹھے روزانہ 2000 روپے کمانے کا بہترین طریقہ

0 thoughts on “گھر بیٹھے روزانہ 2000 روپے کمانے کا بہترین طریقہ بغیر کسی رجسٹریشن فیس کے”

  1. Pingback: Best 10 Ways To Make Money Online | Daily Earn Money $50 To $100 | Jobs 92

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top